اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد کی کوتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کی منتقلی

کوتہ پیٹ مارکٹ میں ایل بی نگر ٹمس اسپتال بنانے کا حکومت ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے سرکاری احکام بھی جاری کئے گئے ہیں۔ باٹاسنگارم علاقہ حیدرآباد کے نواح میں واقع ہے۔ان تاجروں نے کہا کہ کوہیڑا علاقہ میں اس مارکٹ کو منتقل کیاجائے۔

فروٹ مارکٹ
فروٹ مارکٹ

By

Published : Sep 25, 2021, 2:13 PM IST

شہر حیدرآباد کی سب سے بڑی اور مشہور کوتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کی منتقلی ہفتہ کی شب سے ہورہی ہے۔اس سلسلہ میں پھلوں کے تاجروں نے تشویش کا اظہار کیاہے۔

اس مارکٹ کوباٹاسنگارم منتقل کیاجارہا ہے تاہم ان تاجروں کاکہنا ہے کہ وہاں پر مناسب بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔

کوتہ پیٹ مارکٹ میں ایل بی نگر ٹمس اسپتال بنانے کا حکومت ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے سرکاری احکام بھی جاری کئے گئے ہیں۔

باٹاسنگارم علاقہ حیدرآباد کے نواح میں واقع ہے۔ان تاجروں نے کہا کہ کوہیڑاعلاقہ میں اس مارکٹ کو منتقل کیاجائے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے سبب پھل تاجروں کا بھاری نقصان

انہوں نے فکرمندی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس مارکٹ کو منتقل کرنے کے خلاف عدالت میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب معاملہ عدالت میں زیردوراں ہے تو پھر ایسے میں حکومت اس موجودہ مارکٹ کو باٹا سنگارم کیسے منتقل کرسکتی ہے؟

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details