حکومت کی جانب سے شروع کردہ ایل آر ایس اسکیم میں درخواست دینے کی 31 اکتوبر آخری تاریخ ہے۔ اس سے استفادہ کرنے کریم نگر کارپوریشن کے میئر وائی سنیل راؤ نے عوام سے اپیل کی۔ میئر نے کہا کہ آخری تاریخ سے قبل درخواست دے کر اپنی جائیداد کو باقاعدہ بنالیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل آر ایس کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ اس پر دھیان نہ دیں۔ وائی سنیل راؤ نے مزید بتایا کہ ایل آر ایس اسکیم نئی نہیں ہے بلکہ یہ 2008 میں پہلی بار شروع کی گئی تھی، چنانچہ مجلس بلدیہ کارپوریشن میں 2100 درخواستیں آنے پر 1783 درخواستوں کی یکسوئی کر دی گئی تھی اور 15 درخواستوں کو خارج کر دیا گیا اور 315 درخواستیں زیر التواء ہے۔
مجلس بلدیہ کارپوریشن کو 10.65 کروڑ کی آمدنی ہوئی تھی۔ 2012 سے 2013 تک دوبارہ تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے سہولت دی گئی جس کی وجہ سے 1627 درخواستیں حاصل ہونے پر 1295 کی باقاعدہ یکسوئی کر دی گئی صرف 24 درخواستوں کو خارج کر دیا گیا، 3 ہزار درخواستیں زیر التواء ہیں۔ بطور فیس 12.35 کروڑ کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔
موجودہ صورتحال میں 27 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ عوام کیلئے حکومت نے پھر ایک بار ایل آر ایس کی سہولت فراہم کی ہے اور اس کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے جنہوں نے تاحال درخواست نہیں دی ہے، وہ آج بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: فرانسیسی صدر کی تائید میں شائع اداریہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار