حیدرآباد کے تین نوجوان آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں سمندر میں غرقاب ہوگئے Death of Hyderabad Three Children Drowning۔ بیگم پیٹ رسول پورہ Begumpet Rasulpura کے رہنے والے 8 نوجوان 30 دسمبر کو نیا سال منانے وشاکھاپٹنم کے آر کے بیچ روآنہ ہوئے تھے۔ ان تمام نے اتوار کو واپسی کے سفر کے انتظامات بھی کر لیے تھے۔
یہ نوجوان اتوار کو سہ پہر 3 بجے آر کے بیچ پر نہانے کی غرض سے گئے تھے۔ اسی دوران بینک ملازم شیوکمار (24) اور کوٹا شیوا (20) اور محمد عزیز (24) سمندر میں کافی دور تک چلے گئے اور پانی کی موجوں میں یہ تینوں سمندر میں ڈوب گئے۔
ان کے ساتھیوں نے سمندر کے پاس تعینات غوطہ خوروں کو اس کی اطلاع دی۔تھوڑی دیر کے بعد شیوکمار کی لاش ساحل پر ملی۔ پولیس، کوٹا شیوا اور عزیز کی تلاش کررہی ہے۔