اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: رقص اور ہنگامہ آرائی پر تین نوجوان گرفتار - dance and rioting in karimnagar

سالگرہ کے موقع پر تلواروں کے ساتھ رقص اور ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

تلنگانہ: رقص اور ہنگامہ آرائی پر تین نوجوان گرفتار

By

Published : Nov 21, 2019, 4:16 PM IST

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے رام نگر علاقہ میں بدھ کی شب یہ گرفتاری ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ بی لاون نامی نوجوان کی جانب سے دی گئی سالگرہ کی پارٹی میں تقریبا1500نوجوانوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ان نوجوانوں نے سڑک پر نکل کر تلواروں کے ساتھ رقص کیا،پٹاخے جلائے اور ہنگامہ آرائی کی جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع دی۔
اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے بعض نوجوانوں کی شناخت کی۔پولیس نے تین نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔اسی دوران کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کی تقاریب میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے مقامی افراد کو پریشان کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details