نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اتوار کو آؤٹر رنگ روڈ (ORR) حیدرآباد کے نزدیک ایک ٹرک سے 3،400 کلو گانجہ ضبط کیا ہے۔ جس کا تخمینہ 21 کروڑ روپیے ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
حکام کے مطابق تینوں ملزمین کا تعلق مہاراشٹر سے ہے اور منشیات کو وشاکھا پٹنم (آندھرا پردیش) سے ممبئی اسمگلنگ کے لئے لے جایا جارہا تھا۔