اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کورونا کا تیسرا کیس - کورونا وائرس کا کیس

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست میں یہ کورونا کا تیسرا کیس ہے۔

third case of corona virus in telangana
تلنگانہ میں کورونا کا تیسرا کیس

By

Published : Mar 15, 2020, 11:42 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کورونا کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ 13 مارچ کو ایک 46 سالہ شخص نے کورونا کی علامات پائے جانے پر گاندھی اسپتال سے رجوع کیا۔ اسے خصوصی نگہداشت میں رکھتے ہوئے خون کے نمونے حاصل کر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی پونے روانہ کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ محکمۂ صحت نے اس کی توثیق کی۔

بتایا گیا کہ یہ شخص 9 مارچ کو نیدر لینڈ سے ملک واپس ہوا اور وائرس کی علامات پائے جانے پر13 مارچ کو اسپتال سے رجوع کیا تھا۔ جانچ پر مثبت نتائج حاصل ہوئے۔

ریاست میں یہ کورونا کا تیسرا معاملہ ہے۔ ہفتے کے روز اٹلی سے لوٹنے والے ایک شخص کو بھی اس وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔ اس ماہ ایک سافٹ ویئر انجینئر بھی اس وباء سے متاثر پایا گیا تھا جو اس وائرس کا پہلا متاثر تھا۔ تاہم اس کے مؤثر و مطمئن علاج کے بعد 13مارچ کو روبہ صحت ہونے پر گھر روانہ کردیا گیا۔

وزیر صحت ایٹیلہ راجندر نے ایوان اسمبلی میں تیسرے کورونا معاملے کا اعتراف کیا، اور کہا کہ اس کیلئے مؤثر اقدامات کر لئے گئے ہیں عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details