امریکہ میں ہوئے سڑک حادثے میں شوہر، بیوی اور ان کے ساتھی کا انتقال ہوگیا۔
مہلوک جوڑے کا تعلق حیدرآباد کے مشیرآباد سے بتایا گیا ہے۔ جبکہ ان کے ساتھی کا تعلق آندھراپردیش سے ہے۔ اے دویا، راجا اور پریم ناتھ کے طور پر ان کی شناخت ہوئی ہے۔ ڈلاس سے پریسکو جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
بتایا گیا کہ ایک نابالغ نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ کار چلاتے ہوئے پیچھے سے ان کی کار کو ٹکر کو دے دی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔