اردو

urdu

By

Published : Feb 4, 2020, 8:30 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:36 AM IST

ETV Bharat / city

'لڑائی طویل ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے'

حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف خواتین کا احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔

protest against caa,nrc in hyderabad
'لڑائی طویل ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے'

تلنگانہ میں متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے اور ریلیز منعقد ہورہے ہیں ،اسی سلسلے میں حیدرآباد کے مینار گارڈن میں خواتین کا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا ۔

'لڑائی طویل ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے'
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی بین الااقوامی کراٹے چیمپئن سیدہ فلک نے احتجاج میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مختلف خواتین تنظیموں کی ذمہ داران نے جلسے میں شرکت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس دوران متنازعہ قانون کے خلاف کولکتہ میں احتجاج کے دوران فوت ہونے والی خاتون کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ کے پاس پیش آئے فائرنگ کےواقعات کو سیدہ فلک نے بد بختانہ قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی آواز کو دبانے اور ان کے حوصلے پست کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن خواتین نے عہد کرلیا ہے کہ وہ اس وقت تک ہمت نہیں ہاریں گی جب تک حکومت کے زبردستی نافذ کیے قانون کو واپس نہیں لیتی۔ فلک نے مزید کہا کہ یہ لڑائی طویل ہے اور اس میں پیچھے ہٹنے سوال ہی نہیں ہے۔اس موقع پر سماجی کارکن وجیا سائی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس متنازعہ قانون پر اعتراض کیا، اور اس سے ملک میں تفریق اور بے چینی کا ماحول پیدا ہوا ہے۔دہلی میں اسمبلی انتخابات کی مہم زور وشور سے جاری ہے،وزیراعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امیت شاہ سے لیکر بی جے پی کے وزرا اور رہنما انتخابی میدان میں پوری طاقت جھونک چکے ہیں اور ہر موقع پر شاہین باغ کے احتجاج اور شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کو زبردست نشانہ بنارہے ہیں۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details