سکندرآباد میں سرقہ کی واردات - سکندرآباد میں چوری کی واردات
حیدرآباد کے نئے شہر سکندرآباد میں سرقہ کی ورادات پیش آئی۔
سکندرآباد کے اولڈ بوئن پلی علاقہ کے ملکارجن نگر میں واقع رہائش گاہ میں سرقہ کی واردات پیش آئی، جس میں تقریباً 18 لاکھ روپئے نقد، تین کلو سونے کے زیورات، 38 تولہ سونے کے بسکٹس اور سات کلو زیور چوری ہوگیا۔
اس ضمن میں سرلا نامی خاتون ( گھر کی مالکن )نے پولیس میں شکایت درج کرائی، مذکورہ خاتون اپنے دو بیٹے اور بہو کے ساتھ یہاں رہتی ہیں اور وہ ،ڈیلی فینانس، کا کاروبار کرتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پیر کے روز دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ باہر گئی تھیں جبکہ ان کی بہو مائکے گئی تھیں اور شام چھے بجے وہ واپس ہوئیں۔
اس موقع پر انھوں نے دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھلا ہے، گھر کے اندر کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا، اور الماری کے اندر سے رقم سونا طلائی زیورات کا سرقہ ہوچکا تھا۔
پولیس نے جائے مقام کا دورہ کیا اور تفصیلات اکٹھا کرنے کے بعد شک ظاہر کیا کہ جان پہچان رکھنے والوں نے یہ چوری کی ہے۔