اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھولا گیا - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ریاست تلنگانہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں بارشوں کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ شہر حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے وہیں آبی ذخائر میں بھی پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔

The two gates of Himayat Sagar are opened
حیدرآباد: حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھولا گیا

By

Published : Aug 31, 2021, 7:31 PM IST

حیدرآباد کے حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے تالاب پانی سے بھرچکے ہیں، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا۔ حمایت ساگر، میر عثمان علی خان بہادر کے وزیر نواب حمایت جنگ بہادر نے تعمیر کروایا تھا۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:'ٹی آرایس جھنڈا لہرانے کا پروگرام بڑے پیمانے پرمنائیں'

عثمان ساگر اور حمایت ساگر شہر حیدرآباد کے لوگوں کی پانی کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔ منگل کی صبح حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھول دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details