تفصیلات کے مطابق ضلع کے میرودوڈی منڈل کی قاضی پور شاہراہ پر منگل کی صبح یہ حادثہ پیش آیا جس میں بائیک پر جانے والے ایک شخص نے توازن کھودیا اور اس کی بائیک سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں بائیک پر سوارشخص کی بیوی اور بچے زخمی ہوگئے۔
اس حادثہ کے بعد وزیر موصوف کا وہاں سے گذرہوا جنہوں نے اپنی کاروں کے قافلہ کو رکواتے ہوئے ایمبولنس طلب کی اور زخمیوں کو اپنی نگرانی میں اسپتال منتقل کروایا۔