آج پہلی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ملزمین کی آخری رسومات پر روک لگاتے ہوئے جمعہ تک مؤخر کردیا اور لاشوں کو حیدرآباد میں واقع گاندھی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی وہیں اگلی سماعت کو 12 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردیا۔
ریپ ملزمین کے انکاؤنٹر پر ہائی کورٹ میں پہلی سماعت - ریپ ملزمین کے انکاؤنٹر پر ہائی کورٹ میں پہلی سماعت
ہائی کورٹ نے ویٹرنری خاتون ڈاکٹر معاملے کے چار ملزمین کے انکاؤنٹر پر داخل کردہ عرضی پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماعت کے لیے قبول کرلیا ہے۔
درخواست گزاروں کی پیروی کے لیے ہائی کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ پرکاش ریڈی کو بطور معاون تجویز کیا اب ایڈوکیٹ جنرل کے خلاف وہی اس کیس کی پیروی کریں گے۔
ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کو اگلی سماعت میں انکاؤنٹر کے بعد پولیس کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ حاضر ہونے کا حکم دیا۔
ایڈوکیٹ انورادھا ریڈی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کی اور کہا کہ چہارشنبے کو سپریم کورٹ میں اس کی سماعت مقرر ہے اس لیے اس مقدمے کو جمعرات تک کے لیے ملتوی کردیا گیا_