اترپردیش حکومت کو جنگل راج قرار دیتے ہوئے امجد اللہ خان نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو عدالت جانے کے دوران سر راہ زندہ جلائے جانے پر یو پی پولیس کی سیکورٹی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا اس لڑکی کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری نہیں تھی؟ وزیر اعلی اتر پردیش ہوگی آدتیہ ناتھ اور اناؤ رکن پارلیمینٹ کو پارٹی سے معطل کرنے کا ایم بی ٹی قائد نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔
اناؤ کے مجرمین کا بہت پہلے انکاؤنٹر ہوجانا چاہئے تھا۔ امجد اللہ خان - مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خان
مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عصمت دری کی متاثرہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے مجرمین کو ضمانت دینے کے بجائے حیدرآباد کی طرز پر انکاؤنٹر کردیا جاتا تو آج متاثرہ زندہ ہوتی۔
امجد اللہ خان
اناؤ متاثرہ کے قاتلوں کو بھی تلنگانہ کی ڈاکٹر دیشا کے قاتلوں کی طرح انکاؤنٹر کرنے کا امجد اللہ خان نے پر زور مطالبہ کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب تلنگانہ پولیس قاتلوں کو سزا دے سکتی ہے تو اتر پردیش پولیس کیوں نہیں دے سکتی؟ مجلس بچاؤ تحریک کے قائد نے تلنگانہ میں ویٹرنری ڈاکٹر کے قتل میں ملوث چار ملزمین کے انکاؤنٹر کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ اناؤ متاثرہ کو بھی اسی طرز پر انصاف ملنا چاہیے۔