تلنگانہ اسمبلی سے بی جے پی کے تین ارکان کو معطل کئے جانے کے خلاف شہر حیدرآباد کے یوسف گوڑہ میں زعفرانی جماعت کے لیڈروں اور کارکنوں کے احتجاج سے صورتحال کچھ دیر کیلئے کشیدہ ہوگئی۔Three BJP MLAs suspended from Telangana assembly
ان احتجاجی لیڈروں اور کارکنوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کے پتلے کوسڑک پر نذرآتش کرنے کی کوشش کی جس کی مخالفت حکمران جماعت ٹی آرایس کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں نے کی۔
اس موقع پر دونوں جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں میں بحث وتکرار ہوگئی۔دونوں پارٹی کے لوگوں پر ایک دوسرے کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ گئی جس نے ان دونوں جماعتوں کے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تاہم صورتحال کو بے قابوہوتا دیکھ کر پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔ کیونکہ بی جے پی کے احتجاجیوں نے سڑک پر بیٹھ کردھرنا دینا شروع کردیا اور حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔