اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: کوتاپیٹ فروٹ مارکٹ بند ہونے سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر - کورونا وائرس کے باعث بازار بند

کورونا وائرس کے باعث بازار بند کیا گیا تھا لیکن شہر کے دیگر بازاروں کو کھولنے کی اجازت دئے جانے کے باوجود فروٹ مارکٹ پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

hyderabad
hyderabad

By

Published : Aug 26, 2020, 11:55 AM IST

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی کوتاپیٹ فروٹ مارکٹ کورونا وائرس سے احتیاط کے باعث ڈیڑھ ماہ سے بند ہے۔ مارکٹ بند رہنے کی وجہ سے فروٹ تاجرین کافی پریشان ہیں۔ اس مارکٹ سے 10 ہزار سے زیادہ مزدوروں کا روزگار جڑا ہوا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کافی پریشان ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

حیدر آباد: کوتاپیٹ پھل بازار بند ہونے سے دس ہزار افراد کا روزگار متاثر

حیدرآباد شہر کی قدیم فروٹ مارکٹ جام باغ میں واقع تھی۔ 1986ء میں آنجہانی سابق وزیر اعلیٰ آندھراپردیش این ٹی راما راؤ نے حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کوتاپیٹ میں 19 ایکڑ اراضی پر فروٹ بازار قائم کیا تھا۔ اس مارکٹ کو موجودہ حکومت نے تبدیل کرتے ہوئے کوتاپیٹ سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر فروٹ مارکٹ قائم کی ہے۔

پھل تاجروں کا کہنا ہے کہ اس مارکٹ میں بنیادی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ بازار کی جگہ جھیلوں میں تبدیل ہوگئی ہے اور کچی سڑکیں ہیں۔ کچھ ماہ قبل طوفانی آندھی کی وجہ سے ٹین شیڈ گر گیا تھا جس کی زد میں آنے سے 42 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تاجر سید افسر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے احتیاط کے نام پر مارکٹ بند کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام بازار کھول دیے گئے ہیں لکین کوتاپیٹ فروٹ مارکٹ ابھی تک بند ہے۔

مقامی دکاندار حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جب تک نئے بازار میں بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں ہو پاتی تب تک موجودہ کوتاپیٹ مارکٹ کو کھول دیا جائے اور کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details