ریاست تلنگانہ میں تلنگانہ وقف بورڈ صدر محمد سلیم کے زیر قیادت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
بورڈ کے اجلاس میں آٹھ مساجد کمیٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ 2020 اور 2021 کا بجٹ بھی پیش کیا گیا وہیں وقف کی جائدادوں کے تحفظ کے لیے وکلاء بھی منتخب کیے گئے۔
تلنگانہ وقف بورڈ کا اجلاس منعقد اجلاس میں یہ بھی بل پاس کیا گیا کہ وقف بورڈ کے علم میں لائے بغیر کوئی بھی مذہبی مقامات کاروائی نہیں کرسکتا ہے۔
سکریٹریٹ کے 2 مساجد کے انہدام کی اطلاع کے سوال پر وقف بورڈ کے صدر نے کہا کہ ہم اس معاملے پر وزیراعلیٰ سے پہلے ہی بات کرچکے ہیں اور وزیراعلیٰ نے دوبارہ شاندار مسجد بنانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کا محمود علی کے ساتھ ساتھ اویسی نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔