اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد - حیدرآباد سیلاب متاثرین

تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے حیدرآباد سیلاب متاثرین میں امدادی اشیا تقسیم کی جارہی ہے۔ قبل ازیں لاک ڈاون کے دوران بھی غریب اور مستحق افراد کو امداد دی گئی تھی۔

Telangana Waqf Board distributes aid to flood victims
تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم

By

Published : Nov 11, 2020, 6:46 PM IST

حیدرآباد سیلاب متاثرین میں تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ روپئے مالیتی اشیا تقسیم کی جارہی ہے جبکہ آج حج ہاوز کے احاطہ میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے امدادی اشیا سے لدی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم

اس موقع پر وقف بورڈ کے چیرمین محمد سلیم، مجلس کے ارکان اسمبلی احمد بلعلہ، جعفر حسین معراج، احمد پاشاہ قادری و دیگر موجود تھے۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے وقف بورڈ کی جانب سے کئے جارہے امدادی کاموں کو سراہا۔ محمد سلیم چیرمین وقف بورڈ نے بتایا کہ سیلاب متاثرین میں 20 لاکھ مالیتی اشیا کے تقریباً ایک ہزار 500 کٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہوگی تو مزید امدا کی جائے گی۔ محمد سلیم نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کے دوران بھی وقف بورڈ کی جانب سے غریبوں میں ضروری اشیا کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی۔

محمد سلیم نے مزید کہا کہ تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے فلاحی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے بیواؤں میں وظیفہ تقسیم کئے جاتے ہیں اور مریضوں، غریب افراد کی مالی مدد کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details