تلنگانہ: اردو کے صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ دینے کا حکم - عبوری حکم نامہ جاری کیا
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین نے اردو صحافیوں کے ساتھ ایکریڈیٹیشن کارڈز دینے میں کی جارہی ناانصافیوں کو ہائی کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی کامیاب نمائندگی
یونین کی جانب سے داخل کردہ عرضی میں واضح کیا گیا تھاکہ اردو اخبارات اور ٹی وی چینلز کو تیلگو اخبارات اور ٹی وی چینلز کے مساوی ایکریڈیٹیشن کارڈز نہیں دیے جارہے ہیں، جس سے ہزاروں اردو صحافی اور ان کے افراد خاندان سرکاری مراعات جیسے ہیلتھ کارڈز،خانگی اسکولوں کی فیس میں رعایت، انشورنس اور ہاوزنگ وغیرہ سے محروم ہونا پڑرہا ہے۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 2:42 AM IST