"عصر حاضر میں اردو زبان و ادب کا فروغ، مسائل و امکانات" کے موضوع پر منعقدہ اس ویبینار میں پروفیسر بے احساس، سابق صدر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، پروفیسر فضل اللہ مکرم، صدر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، محمد محمود صدیقی، انچارج رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے اردو زبان و ادب کے فروغ کے متعلق اپنے تجربات و نظریات پیش کیے۔
تلنگانہ اردو اکیڈمی کی ڈیجٹلائزیشن کی جانب پیش قدمی
تلنگانہ اردو اکیڈمی نے ڈیجٹلائزیشن کی جانب پیش قدمی کا آغاز کیا ہے۔ آج ٹکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اکیڈمی نے اپنا پہلا ویبینار منعقد کیا، جس میں ملک کے مختلف مقامات سے اردو داں حضرات نے شرکت کی اور اپنے مقالے پیش کیے۔
تلنگانہ اردو اکیڈمی کی ڈیجٹلائزیشن کی جانب پیش قدمی
سیکرٹری تلنگانہ اردو اکیڈمی ڈاکٹر غوث محی الدین نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اردو اکیڈمی نے ٹکنالوجی کے ذریعے اردو دانوں سے ربط کیا ہے اور یہ تجربہ نہایت کارآمد رہا۔
انہوں نے بتایا کہ اسی ٹکنالوجی سے مربوط ہوکر تلنگانہ اردو اکیڈمی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اقدامات کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں ٹکنالوجی نے سیکھنے سکھانے کے عمل کو بھی فروغ دیا ہے اسی طرز پر اب اردو اکیڈمی بھی عوام تک رسائی کرنے کیلئے کوشاں ہے، بہت جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا۔