خستہ حال سڑکوں کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد نے سڑک پر پڑے گڑھوں میں پودے لگائے، لوگوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا اور خواتین نے تہذیبی گیت پیش کئے۔ بنڈل ناگاپور تک دو کیلومیٹر کی سڑک کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا اور اس خصوص میں عہدیداروں سے نمائندگی کی تاہم ان کی نمائندگی کو نظرانداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: فیس کو لے کر احجتاجی دھرنا
مقامی افراد نے کہا کہ کئی احتجاجی پروگرام منعقد کئے گئے جن پر حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ ان گڑھوں کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں اور کئی افراد زخمی بھی ہورہے ہیں۔ آج مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچی جنہوں نے سڑک پر ہی پکوان کا انتظام کیا۔ ان مقامی افراد نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے کئی مرتبہ رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ سے بھی اس سلسلہ میں نمائندگی کی گئی تھی۔
یو این آئی