اردو

urdu

ETV Bharat / city

وقف اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی - کھمم کی ایل مسجد

ریاستی حکومت کی جانب سے وقف بورڈ اراضی کے تحفظ کے جتنے بلند و بانگ دعوے کئے گئے اتنی ہی وقف کی جائدادیں تباہ کی جا رہی ہیں۔

Telangana State Waqf Board
وقف اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی

By

Published : Sep 12, 2020, 5:34 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ریاستی حکومت تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے دور اقتدار میں وقف کی جائیداد کے ساتھ غلط برتاؤ کیا جا رہا ہے۔

وقف اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی

آپ کو بتا دیں کہ' ان وقف کی جائیداد میں کھمم کی ایل مسجد، عنبر پیٹ کی خانہ مسجد و عاشور خانہ، عاشور خانہ نارائن پیٹ اور حالیہ سیکریٹریٹ کے احاطے کی منہدم شدہ دو مسجد شامل ہیں۔

وقف اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی

مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اب تک ان عبادت گاہوں کو منہدم کرنے والوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ موجودہ ریاستی حکومت نے سیکریٹریٹ کی منہدم شدہ دو مساجد کی تعمیر کا یقین تو دلایا ہے، لیکن دیگر مساجد و عاشور خانوں کے متعلق خاموش ہے۔

شہر کی کئی قبرستانوں پر ناجائز قبضے ہیں اور کئی قبرستان مسماری کے بعد فروخت کئے جا چکے ہیں۔ ہائی کورٹ کی ایک خاتون ایڈوکیٹ نے وقف قبرستانوں کے تحفظ کیلئے عدلیہ سے رجوع کیا، جس کے بعد حرکت میں آتے ہوئے بورڈ نے پہلی مرتبہ ڈیڑھ سو سے زائد قابضین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:

حیدرآباد: مکہ مسجد میں 50 مصلیوں نے نماز جمعہ ادا کی


اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے خاتون ایڈوکیٹ نے کہاکہ' وقف جائداد کے تحفظ کی بات تو سبھی کرتے ہیں، لیکن ان میں کوئی سنجیدگی نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details