اردو

urdu

By

Published : Jul 18, 2021, 2:08 PM IST

ETV Bharat / city

تلنگانہ: صحافیوں کے لئے منعقدہ پانچ روز ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

اردوصحافیوں کی فنی وتکنیکی صلاحیتوں میں مزید اضافے کی کوشش کی خاطر تلنگانہ ریاستی اردوا کیڈیمی کی جانب سے گذشتہ پانچ روز سے اردو صحافت،رحجانات و امکانات کے عنوان کے تحت 13 جولائی تا 17 جولائی منعقدہ ور کشاپ کا گذشتہ روز اختتام عمل میں آیا-

رحیم الدین انصاری
رحیم الدین انصاری

اس ورکشاپ سے ملک بھر سے تقریباً 700 اردوصحافیوں اور محبان اردو نے استفادہ کیا۔ اس ورکشاپ کا اختتامی اجلاس صدرشین رحیم الدین انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جنہوں نے اختتامی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اس ور کشاب کے منتظمین بالخصوص ڈ ائریکٹرو سکر یٹری ڈاکٹر محمدغوث اور ورکشاپ کو آرڈ نیٹر ایس ایم فیصح اللہ،اسٹاف و ار دوا کیڈیمی کو مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ اردو صحافت کا روشن ماضی رہا ہے- اور آج بھی اردو صحافت اسی کڑی کوآ گے بڑھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردوا کیڈیمی تلنگانہ نے صحافیوں کی تربیت اور ان کی مخفی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے ہی اس ورکشاپ کو منعقد کیا ہے۔


نئی دہلی سے ممتاز صحافی مہتاب عالم نے اس ورکشاپ کے اختتامی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے پرنٹ میڈ یا،ڈیجیٹل میڈیا اور سوشیل میڈیا کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم فیس بک کا استعمال کر تے ہیں اور اس میں طویل مضامین ڈال دیتے ہیں۔ جس سے لوگوں کو دلچسپی نہیں رہتی اس کے بجائے اگر مختصر پوائنٹس یا بلٹ کا استعمال کر یں تو لوگ اس کو دیکھیں اور یاد بھی رکھیں گے۔ انہوں نے خبروں کے لئے پوڈ کاسٹ کے استعمال کو عام کرنے کی ضرورت پر زورد یا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں خبریں اور واقعات ایسے ہونے چاہیے کہ عام لوگ ان سے فائد اٹھائیں۔


حیدرآباد کے معروف صحافی جناب مرزا غنی بیگ نے ڈیجیٹل صحافت کے لئے رحجانات پراظہارِ خیال کیا اور پی پی ٹی پیش کیا۔ مرزا غنی بیگ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا میں ٹرینڈس پر نظر رکھتے ہوئے نیوز پورٹلس کو کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹس کو گوگل اورایس ای او کے قواعد پر عمل کرنا چاہیے۔

نیوز18 اردو سے وابستہ مرزاغنی بیگ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا میں قارئین او رناظرین کی پسند کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے۔ اس لئے ٹریندز کا استعمال کرنے والے ویب پورٹلس کے لیے مواد کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ مرزاغنی بیگ نے شرکاء کو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے مفید مشورے بھی دیئے۔


اختتامی اجلاس کے مہمان خصوصی شاہنوار قاسم ڈائریکٹر اقلیتی بہبودحکومت تلنگانہ نے اپنے خطاب میں صحافیوں کیلئے پانچ روزہ ورکشاپ کے انعقاد کے لئے تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے ڈائریکٹر وسکر یٹری اسٹاف اور ٹیکنیکل اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا صحافت ذ ہن کو وسیع کرتی ہے اردوصحافیوں کو سماج کا حقیقی نمائندہ بن کرخبر نگاری کر نی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں اردوصحافت کسی سے بھی پیچھے نہیں ہے۔ اردوزبان جہاں ادب و ثقافت کی زبان ہے میں عصری تقاضوں کو اس زبان کے ذریعہ پورا کیا جار ہا ہے۔

شاہنواز قاسم نے کہا کہ تلنگانہ اردو اکیڈ یمی نے ریاست اور ملک بھر کے اردوصحافیوں کو ایک عمد ہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے خیالات سے واقف ہوں اور خبر نگاری کے فن کو بہتر سے بہتر طور پر پیش کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل کے ذریعہ آج صحافت اور پڑھنے والوں کا دائر و سیع ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ویب پورٹل پر دنیا بھر سے قارئین اپنی پسند کا مواد پڑھتے ہیں۔


شاہنوار قاسم نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ خبر نگاری کے دوران سنسنی خیزی سے پر ہیز کریں تا کہ اس کے ذریعہ معاشرہ میں غلط پیغام نہ جائے۔

ڈائریکٹر وسکر یٹری محمد غوث نے اس پانچ روز ہ آن لائن ورکشاپ کے لئے اجازت دینے پر صد رنشین اردوا کیڈ یمی محمد رحیم الدین انصاری کا شکر ادا کیا۔

ڈائرکٹر سکریٹری اروا کیڈ یمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو کیڈ یمی کے اس ورکشاپ سے سینکڑوں صحافیوں نے استفادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اردوا کیڈ یمی آئندہ بھی دیگر علمی اور صحافتی شعبوں میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرے گی۔ اس اختتامی اجلاس میں نظامت کے فرائض سید خالد شہباز نے انجام دیئے۔

صحافی رحمان پاشاہ نے تمام ریسورس پرسنز سامعین وار دوا کیڈیمی کے عہد یداران داراکین کا شکر ادا کیا۔

مزید پڑھیں :اردو اکیڈمی کا جریدہ مزاحیہ نگار مجتبیٰ حسین سے معنون

اس موقع پر پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی مانوحید رآ باد،عہدیداروں وی۔ کرشنا سپرنٹنڈنٹ، جناب شیخ اسماعیل سینئر اسٹینو،محمد احتشام الد ین خرم،سینئر اسسٹنٹ، محمد ارشد مبین زبیری قومی زبان،یوسف خان سینئر اسسٹنٹ جونیراسسٹنٹس جنیداللہ بیگ، اطہرخان، اختر حسین،محمد رفیع معین خان اردومسکن،عبدالغنی ٹیکنیکل اسسٹنٹ ودیگر ارکان موجود تھے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details