اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ آر ٹی سی نے ریاست گیر احتجاج کا انتباہ دیا

ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری ہدایت علی نے بتایا کہ  وہ حکومت سے جنگ کرنا نہیں چاہتے ہیں مگر حکومت انھیں ایسا کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

تلنگانہ آر ٹی سی نے ریاست گیر احتجاج کا انتباہ دیا

By

Published : Oct 10, 2019, 8:50 AM IST

تلنگانہ آر ٹی سی نے ریاست گیر احتجاج کا انتباہ دیا

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور حکومت کے مابین تنازع اب شدت اختیار کر گیا ہے۔ حکومت اور آر ٹی سی کے مابین مذاکرات کے امکانات موہوم ہوچکے ہیں۔ آر ٹی سی ملازمین نے مطالبات کی عدم تکمیل پر غیر معینہ احتجاج کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔
تلنگانہ آر ٹی سی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ذمہ داران نے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر ہٹ دھرمی کررہے ہیں اور آر ٹی سی ملازمین کو اپنا غلام سمجھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا اگر وزیر اعلی کے سی آر اپنی روش نہیں بدلیں گے تو سنگین نتائج کا انتباہ دیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ حکومت سے اپنے مطالبات منواکر رہیں گے اور اس کے لیے عدلیہ سے بھی رجوع ہونے کا منصوبہ ظاہر کیا۔
پولٹیکل جے اے سی،اسٹوڈنٹ جے اے سی اور ایمپلائز جے اےسی
آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں اور اس سلسلہ میں جلد ہی تلنگانہ بند کا بھی منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ آر ٹی سے کے 48 ہزار ملازمین کو احتجاج کرنے اور کام پر نہیں لوٹنے کی پاداش میں معطل کردیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details