تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کے کرایوں میں اضافہ ہونے والا ہے۔ تلنگانہ آر ٹی سی Telangana RTC Bus Fare نے آرڈنری بس، پلے ویلوگو اور سٹی بس کے کرایوں کی شرحوں میں فی کلومیٹر 25 پیسے، ایکسپریس بسوں اور دیگر تمام بسوں کے کرایوں کی شرحوں میں فی کلومیٹر 30 پیسے اضافہ کی تجویز پیش کی ہے۔
اس خصوص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے کہا کہ آر ٹی سی ٹکٹ کی آمدنی سے زندہ ہے۔
ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں آر ٹی سی پر سنگین بوجھ بن رہی ہیں۔ مرکز ڈیزل پر سیس کی شکل میں بھاری قیمت وصول کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں روزانہ اوسطاً 11.5 کروڑ روپے کی آمدنی کارپوریشن کو ہوئی ہے۔