اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: شدید بارش کے بعد آبی ذخائر کی سطح آب میں زبردست اضافہ

گذشتہ تین تا چار دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے بعض پروجیکٹس کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد مختلف پروجیکٹس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔

تلنگانہ: شدید بارش کے بعد آبی ذخائر کی سطح آب میں زبردست اضافہ
تلنگانہ: شدید بارش کے بعد آبی ذخائر کی سطح آب میں زبردست اضافہ

By

Published : Aug 31, 2021, 5:54 PM IST

نلگنڈہ ضلع کے موسی پروجیکٹ کی آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 645 فیٹ ہے تاہم موجودہ طور پر اس کی سطح آب 642.70 فیٹ درج کی گئی۔ بالائی علاقوں سے اس میں 14,710 کیوزک پانی کا بہاو دیکھا گیا جس کے بعد اس پروجیکٹ کے 6 دروازے کھولتے ہوئے 15,381 کیوزک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ ایک دروازہ کھولنے کی اطلاع کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں سیاح وہاں جمع ہوگئے۔ حکام نے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑنے سے پہلے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس کیا تھا۔

پداپلی، منچریال ضلع میں واقع سری پدایلی پلی پروجیکٹ کی آبی سطح میں بھی اضافہ درج کیاگیا۔ اس پروجیکٹ میں 49187کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 12 دروازے کھولتے ہوئے اس سے 64631 کیوزک پانی کو چھوڑا گیا۔ اس کی مکمل سطح آب20.175 ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 18.7306درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش، آئندہ دو دن تک بارش کا امکان

اسی طرح کریم نگر ضلع کے لوور مانیرو ڈیم میں 41968 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 12 دروازے کھولتے ہوئے 66136 کیوزک پانی کو چھوڑا گیا۔ اس کی مکمل سطح آب 24.034 ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 23.171 ٹی ایم سی درج کی گئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details