ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کی مچھلیوں کی ملک بھر میں طلب میں بڑے پیمانہ پر اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے اپنے کابینی رفیق وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو کے ساتھ ضلع سدی پیٹ کے رنگانائک ساگر میں چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑا۔
تلنگانہ حکومت کی جانب سے اس اسکیم پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے جس کے تحت تالابوں میں مچھلیوں کو چھوڑتے ہوئے ان کی تعداد میں اضافہ کیاجارہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ریاست کے ماہی گیروں کی مدد کرنا اور ان کے روایتی پیشہ کے سلسلہ میں تعاون کرنا ہے۔ ان مچھلیوں کو بعد ازاں تلنگانہ کی ضرورت کی تکمیل کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کو فروخت کیاجارہا ہے۔