اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے دو برس - تلنگانہ اقلیتی کمیشن

تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے قیام کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اقلیتوں کی ترقی سمیت ان کو اونچا اٹھانے کے مقصد سے تلنگانہ حکومت خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے دو برس
تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے دو برس

By

Published : Dec 30, 2019, 12:25 PM IST

اقلیتوں کی بہ حیثیت مجموعی ترقی،ان کو درپیش مسائل کی وقتا فوقتا یکسوئی کے لیے ریاستی حکومت نے جنوری 2018میں محمد قمر الدین کی قیادت میں اقلیتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا تھا۔ اس کمیشن کے قیام کے تقریبا دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔کمیشن کے قیام کے ساتھ ہی اقلیتیں اپنے مسائل کے ساتھ کمیشن سے رجوع ہوئے۔
صدرنشین کے طورپر محمد قمرالدین نے ہر ماہ معمول کے اجلاس طلب کیے۔ کمیشن کے قیام کے بعد سے مختلف سرکاری،پرائویٹ اداروں کے خلاف 966معاملات درج کئے گئے جن میں سے 802معاملات کا تصفیہ کرلیاگیا۔کمیشن نے ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کے طورپر عمل کروانے کے لیے مساعی کی۔ساتھ ہی امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں گریجویشن کورسس کی تعلیم اردو زبان میں طلبہ کو دینے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
پریس اکیڈیمی کے لوگو میں اردو کو شامل کیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details