حیدرآباد:تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے ہیوی گاڑیوں کے اطراف گاڑیوں کو چلانے کو نامناسب قراردیا۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے تعلق سے شہریوں میں بیداری پیداکرنے کے حصہ کے طورپر ایک اور ویڈیو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے جاری کیا ہے۔ ایک منٹ دس سکنڈ کی اس ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے۔
دراصل حیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل کی گالیلا چوراہے کی ہے۔ اس روڈ پر پیش آیا یہ حادثہ قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک بھاری گاڑی گذررہی ہے اور اس کے سامنے کی سمت ایک موٹربائیک جارہی ہے۔اسی دوران موٹرسائیکل کو بھاری گاڑی نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں بائیک چلانے والابچ گیا۔وہ اس حادثہ میں معمولی زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں:'گاندھی جی کے عدم تشدد کی راہ پر تلنگانہ ریاست گامزن'