اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ کو مرکز سے درکار تعاون حاصل نہیں ہورہا ہے: کویتا - تلنگانہ کو مرکز سے درکار تعاون حاصل نہیں ہورہا ہے: کویتا

تلنگانہ ٹی آر ایس رہنما کے کویتا نے مرکزی سرکار پر الزام عائد کی ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہ میں تعاون نہیں کر رہا ہے۔

telangana-is-not-getting-the-support-it-needs-from-the-center-quetta
telangana-is-not-getting-the-support-it-needs-from-the-center-quetta

By

Published : Oct 4, 2021, 2:02 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ اگرچہ کہ کئی ریاستیں ملازمین کو تنخواہیں اداکرنے کے موقف میں نہیں ہیں تاہم تلنگانہ ریاست میں ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں اور حکومت نے پی آر سی میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ریاست میں کئی طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جو شفاف اور ترقی پسند ہیں۔ یہ تمام کام باصلاحیت وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ کی وجہ سے ممکن ہورہا ہے۔ کویتا جو وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ کی دختر ہیں، نے قانون ساز کونسل میں کہا کہ ریاست میں نئی پالیسیاں لانے اور ترقی کے لیے کوشش کرنے کے باوجودمرکز، ریاست سے درکار تعاون نہیں کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: کووڈ ویکسین لگانے کے بعد میڈیسن کا حیدرآبادی طالب علم فوت

انہوں نے کہاکہ ریاست کو مرکز سے واجب الادا جی ایس ٹی کے بقایہ جات موصول نہیں ہوئے ہیں۔حالانکہ اس معاملہ کو ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی جانب سے مسلسل پارلیمنٹ میں اٹھایاجارہا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details