تلنگانہ میں بدھ سے انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوگا۔ جملہ 9,65000 ہزار طلباء اس امتحان میں شریک ہوں گے ریاست میں کل 13039 امتحان مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں طلباء کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ امتحانات کیلیے 26000 نگران کاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ طلباء کو سینٹر لوکیٹر نامی موبائل اپلیکیش کی سہولت فراہم کی گئی ہے تا کہ انہیں امتحان مرکز پہنچنے میں آسانی ہو۔
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کل سے - عمر جلیل نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ تناؤ میں آئے بغیر امتحان لکھیں
تلنگانہ میں بدھ سے انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوگا۔
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کل سے
سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے اس سلسلے میں تفصیلات بتایئں۔ عمر جلیل نے طلباء کو وقت پر انتحابی مرکز پہنچنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایک لمحے کی تاخیر پر بھی سنٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز میں کسی بھی قسم کے الکٹرانک آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمر جلیل نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ تناؤ میں آئے بغیر امتحان لکھیں اور اولیاءے طلباء سے اپیل کی کہ وہ طلباء پر نتائج کیلئے دباؤ نہ ڈالیں۔