تلنگانہ: وزیرصحت نے آرمور ہسپتال کا معائنہ کیا
تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے نظام آباد ضلع کے آرمور ہسپتال کا معائنہ کیا۔
تلنگانہ: وزیرصحت نے آرمور ہسپتال کا معائنہ کیا
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈس کا معائنہ کیا۔ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات،بنیادی سہولتوں کے تعلق سے وزیرموصوف نے معلومات حاصل کی۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ تمام سہولتوں کے ساتھ اس ہسپتال کو ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ کے ہرہسپتال میں نئی تقرریاں انجام دی جائیں گی۔ مریضوں کو تمام طبی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے۔
TAGGED:
وزیرموصوف نے معلومات حاصل کی