اردو

urdu

ETV Bharat / city

تین ماہ میں تلگو سیکھ جاؤں گی: تلنگانہ گورنر

تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن نے واضح کیا ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ میں ریاست کی زبان تلگو سیکھنے کی کوشش کریں گی۔

فائل فوٹو

By

Published : Oct 31, 2019, 10:26 PM IST

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی سوندرا راجن جو حال ہی میں ای ایس ایل نرسمہن کی جگہ ریاست تلنگانہ کی گورنر منتخب ہوئی ہے۔

انہوں نے نے آج جاگروتی فاونڈیشن کی جانب سے خواتین کی مہارت میں اضافہ کے لیے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی جو مشیرآباد میں منعقد ہوا۔ جہاں انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز تلگو زبان سے کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ خواتین کو ہرشعبہ میں چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ خواتین ہر شعبہ میں مہارت حاصل کریں۔ ان کی معاشی آزادی کے لیے کئی مواقع ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر خاتون کو اپنی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' وہ تین ماہ میں تلگو زبان سیکھ جائیں گی'۔

تقریب میں صدر تلنگانہ بی جے پی کے لکشمن نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details