اردو

urdu

ETV Bharat / city

پھلوں کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت وعدہ بند: وزیر زراعت - کے چندرشیکھرراو

تلنگانہ کے وزیر زراعت کے مطابق ریاستی حکومت تمام قسم کے پھلوں کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی، اور گڈی انارم میں کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

تلنگانہ: پھلوں کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت وعدہ بند: وزیر زراعت
تلنگانہ: پھلوں کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت وعدہ بند: وزیر زراعت

By

Published : Oct 11, 2021, 3:50 PM IST

تلنگانہ حکومت نے شہر حیدرآباد کی بڑی فروٹ مارکیٹ گڈی انارم کی کوہیڑا میں عارضی تعمیر پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے واضح کیا کہ شہر کے نواحی علاقہ حیات نگر کے باٹا سنگارم لاجسٹک پارک میں دسہرہ سے خریداری کا آغازکر دیا جائے گا۔ اسی روز کوہیڑا میں تاجروں کے لئے مقامات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

قبل ازیں کوتہ پیٹ میں وکٹوریہ ہوم کے مقام کا ریاستی وزراء محمد محمود علی اور سبیتا اندر ریڈی نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمیشن ایجنٹس نے ان وزراء کو مشکلات سے واقف کروایا۔

وزیر زراعت نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراو، گڈی انارم میں سرکاری اسپتال کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کا ہم تمام استقبال کرتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:تلنگانہ: گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی 14 روزہ ’نہی عن المنکر‘ مہم کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کی جانب سے اس مسئلہ کو اٹھائے جانے کے بعد ہی وزراء نے آج اس مقام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو تمام طرح کی سہولیات مارکٹ میں فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ ہائی کورٹ نے 16 سالہ ریپ متاثرہ کو اسقاط حمل کی اجازت دی

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بہتر ماحول ہے اور بہتر سڑکیں بھی ہیں جس سے پھلوں کی منتقلی کے لئے آنے والی گاڑیوں کو سہولت ہوگی۔

وزیر زراعت کے مطابق ’’کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، حکومت تمام قسم کے پھلوں کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details