اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ:  میونسپل الیکشن کے انتخابی نشان جاری - telangana election comission introduced symbols

تلنگانہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ان پارٹیوں کے نشان منظور کیے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کے لیے 50 نشانات کو بھی کمیشن نے جاری کیا ہے۔

municipal election in telangana
تلنگانہ میونسپل الکشن کے انتخابی نشان

By

Published : Jan 6, 2020, 10:01 AM IST

تلنگانہ میونسپل الیکشن کا اعلامیہ کل جاری ہونے والا ہے، 10 کارپوریشنز 120 بلدیات کے انتخابات ہونے جارہے ہیں، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے قومی سطح پر شناخت حاصل رکھنے والی چار سیاسی جماعتوں میں بی جے پی، سی پی آئی، سی پی ایم، کانگریس کو درج کیا ہے جبکہ ریاستی سطح کی پارٹیز کے طور پر ٹی آر ایس، ٹی ڈی پی، ایم آئی ایم اور وائی سی پی کے نام درج کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ محفوظ نشانات نہیں رکھنے والی 37 سیاسی جماعتیں ہیں جس میں تلنگانہ جنا سمیتی،جنا سینا،لوک ستا اور دیگر پارٹیز شامل ہیں، اس سلسلے میں کمیشن نے 50 نشانات کو متعارف کیا ہے، جس میں ایر کنڈیشن،سیب،چوڑیاں،بیٹ،بیاٹری ٹارچ، اور دیگر نشانات فہرست میں درج ہیں جو آزاد امیداروں اور نشان نہیں رکھنے والی جماعتوں کے امیدواروں کو منظور کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details