اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کا پتلا نذرآتش - ای ٹی وی بھارت

حیدرآباد شہر کے عثمان نگر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کانگریس رہنما عظمی شاکر نے اس سلسلے میں وزیر اعلی چندر شکیھر راؤ کی ارتھی نکال کر نذرآتش کیا۔

KCR agents protest Osman Nagar
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کا پتلا نذرآتش

By

Published : Aug 21, 2021, 9:56 AM IST

Updated : Aug 21, 2021, 11:27 AM IST

حیدرآباد کے مضافاتی علاقے عثمان نگر میں گذشتہ سال طوفانی بارش کے سبب کافی نقصان پہنچا تھا۔ گزشتہ 15 ماہ سے عثمان نگر کے 12 سو مکانات میں پانی موجود ہے۔

اس ضمن میں کانگرس پارٹی کی رہنما عظمیٰ شاکر نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی ارتھی کا جلوس نکال کر اس کو نذر آتش کیا۔

دیکھیں ویڈیو

مزید پڑھیں: حیدرآباد: بی بی کے علم کا جلوس نکالا گیا


عظمیٰ شاکر نے کہا کہ حکومت گذشتہ 15 ماہ سے عثمان نگر کی مکانات میں داخل پانی کی نکاسی نہیں کرسکی ہے۔ اس سے گھروں کے سامان کو کافی نقصان پہنچا ہے اور لوگ اپنے مکانات چھوڑ کر کرائے کے مکانات میں رہ رہے ہیں۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 11:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details