اردو

urdu

ETV Bharat / city

'تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات نتیجہ خیز' - kcr opposed nrc npr

امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ حامد محمد خان نے وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ سے گزشتہ روز ہوئی ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا ۔

'تلنگانہ کے وزیر اعلی کےسی آر سے ملاقات نتیجہ خیز'
'تلنگانہ کے وزیر اعلی کےسی آر سے ملاقات نتیجہ خیز'

By

Published : Dec 27, 2019, 10:44 AM IST

جماعت اسلامی ہند کے جنوبی ہند کے امیر حامد محمد خان رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کے ہمراہ یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی کے وفد میں شامل تھے، جس نے وزیراعلی کو این آر پی، این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون سے متعلق مذاکرات کیے تھے۔

'تلنگانہ کے وزیر اعلی کےسی آر سے ملاقات نتیجہ خیز'
انہوں نے اس ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ انھوں نے بات چیت کے دوران وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کے رد عمل کی ستائش کی اور کہا کہ خود وزیر اعلی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہیں اور دوران گفتگو وزیر اعلی نے کہا کہ 27 دسمبر کو اس کے متعلق اپنے موقف کا اظہار بھی کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ وزیر اعلی خود این آر سی کے خلاف محاذ چلانے کا ارداہ رکھتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد کرتے ہوئے اس قانون کے خلاف تحریک چلانے کا ارداہ ظاہر کیا ہے۔
حامد محمد خان نے یہ بھی بتایا کہ چندرا شیکھر راو نے آئندہ ماہ این آر سی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا اشارہ دیا ہے جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details