اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیراعلی کے سی آر نے لکشمی بیریج کا جائزہ لیا - telangana-cheif-minister-kcr-vist-laxmi-barage

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں لکشمی بیریج کا معائنہ کیا۔ انجینئرز اور عہدیداروں کے ساتھ بیریج کے کاموں کا جائزہ لیا۔

telangana-cheif-minister-kcr-vist-laxmi-barage
وزیراعلی کے سی آر نے لکشمی بیریج کا جائزہ لیا

By

Published : Feb 13, 2020, 5:33 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:41 AM IST

وزیر اعلی کے سی آر نے کالیشورام پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، جئے شنکر نے بھوپال پلی ضلع میں تعمیر کئے گئے لکشمی بیریج کا دورہ کیا۔ بیریج کا فضائی نظارہ کیا۔

بعد ازیں دریا کے پانی کا فضائی نظارہ کیا، محکمہ آبپاشی انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلی نے افسران سے کئی سوال پوچھے مذکورہ پراجکٹ کے کاموں میں مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

دریائے گوداوری پر تعمیر کئے گئے کالیشورم پراجکٹ سے نصف کیلو میٹر اوپر تک پانی منتقل کیا جاسکے گا جس سے ریاست کی 70 فیصد پانی کی طلب کو پورا کیا جاسکے گا۔

80,500 کروڑ روپے کے صرفہ سے اس پراجکٹ کی تعمیر کی گئی جس سے ریاست کے 70فیصد آبپاشی کی ضروریات کی تکمیل ہوسکتی ہے۔

اس پراجکٹ کی خصوصیات میں ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے پینے کے پانی کی ضروریات کی بھی تکمیل ہوسکے گی۔ حکومت نے 3 برس کے عرصے کے دوران اس پراجکٹ کو مکمل کیا۔ چندرشیکھر راؤ نے 2016ء میں اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

حکومت تلنگانہ نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے مشن بھگیرتا اور مشن کاکتیہ جسے پراجکٹز کو متعارف کیا۔ مذکورہ پراجکٹز کے اقدامات کی سراہنا کی گئی تو دوسری جانب اس میں بدعنوانی ہونے کے الزام بھی لگے۔

اپوزیشن نے مشن بھگیرتا کی سی بی آئی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

تاہم حکومت نے مذکورہ پراجکٹز کو بہترین اندزا میں انجام دینے کا دعوی کرتے ہوئے اس میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی اور بدعنوانی کو بے بنیاد بتایا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:41 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details