اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں پٹاخے فروخت کرنے اور پھوڑنے پر پابندی

تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاست میں فوری طور پر پٹاخے فروخت کرنے اور پھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Telangana bans sale and firing of firecrackers
تلنگانہ میں پٹاخے فروخت کرنے اور پھوڑنے پر پابندی

By

Published : Nov 13, 2020, 6:14 PM IST

اس سے قبل جمعرات کے روز ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرے اور جو دکانیں پٹاخے فروخت کررہی ہیں انہيں بند کردیں۔

عدالت نے ریاستی حکومت کو پرنٹ میڈیا، پریس اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ ہوا کے معیار کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے لوگوں سے پٹاخے نہ پھوڑنے کی اپیل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اور ہائی کورٹ کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے پٹاخوں کی فروخت اور پٹاخے پھوڑنے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ریاست میں آتش بازی کی روک تھام کے لئے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولس، فائر سروس کے ڈائریکٹر جنرل، تمام کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ، کمشنر، پولس سپرنٹنڈنٹ دکانوں کو بند کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں گے اور اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات سے حکومت کو 16 نومبر تک مطلع کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details