ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی اے راماکرشنا ریڈی نے یہ عرضی داخل کی جس کی سماعت عدالت عظمی نے آج کی۔
عرضی گذار نے یہ دلیل دی کہ ماحولیات کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ اراضی دی الاٹ کی گئی تھی جس کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔اس عرضی کی سماعت جسٹس نارائن کی زیرقیادت بنچ نے کی۔
عرضی گذار کی طرف سے سینئر وکلا پرشانت بھوشن اور رمیش نے دلائل پیش کئے جس کے بعد عدالت نے تلگودیشم پارٹی،اے پی حکومت،کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو نوٹس جاری کی اور ہدایت دی کہ اندرون تین ہفتے اس نوٹس کا جواب دیا جائے۔
اس معاملہ کی آئندہ سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔قبل ازیں راما کرشنا کی عرضی کو اے پی ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھاجس پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔