اردو

urdu

ETV Bharat / city

خودکشی کی کوشش میں جھلسے پولیس اہلکار کی موت - دلبرداشتہ ہوکر نرسمہا نے یہ انتہائی اقدام کیا تھا

حیدرآباد کےایک پولیس اسٹیشن کے سامنے پٹرول چھڑک کر اقدام خود کشی کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موت ہوگئی۔

خودکشی کی کوشش میں جلے پولیس اہلکار کی موت
خودکشی کی کوشش میں جلے پولیس اہلکار کی موت

By

Published : Dec 2, 2019, 1:58 PM IST

مانچال پولیس اسٹیشن سے وابستہ نرسمھا نامی اے ایس آئی نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں بالا پور پولیس اسٹیشن کے سامنے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی، ساتھی ملازمین نے فوری آگ بجھاتے ہوئے اسے قریب میں واقع اپولو ڈی آر ڈی او اسپتال پہنچایا تھا، جہاں آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
اطلاعات کے مطابق نرسمہا کا ایک کانسٹبل سے جھگڑے کے بعد بالاپور سے مانچال پولیس اسٹیشن تبادلہ کردیا گیا تھا، تبادلہ سے پریشان اور اعلی عہدیداروں تک جھگڑے کی اطلاع پہنچنے پردلبرداشتہ ہوکر نرسمہا نے یہ انتہائی اقدام کیا تھا۔ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details