تلنگانہ: لاک ڈاؤن کا سختی سے نفاذ - urdu news
تلنگانہ میں دس دنوں کے مکمل لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کرائی جا رہی ہے۔ حیدرآباد سٹی کمشنر نے گھوڑے پر سوار ہو کر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
تلنگانہ: کورونا لاک ڈاؤن کا سختی سے نفاذ
حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار و دیگر پولیس عہدیداروں نے گھوڑے پر شہر حیدرآباد کے چار مینار، گلزار ہاؤس اور پتھر گھٹی کا دورہ کیا۔ شہر حیدرآباد میں 166 چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں۔ ہر چیک پوسٹ کی نگرانی سب انسپکٹر کریں گے۔