تقریبا 121ہندوستانی باشندے جو کورونا وائرس کے نتیجہ میں نافذ کردہ لاک ڈاون کی وجہ سے امریکہ میں پھنسے تھے، ایرانڈیا کی خصوصی فلائٹ سے حیدرآباد واپس پہنچ گئے۔
یہ افراد بین الاقوامی سفری پابندیوں کے سبب امریکہ میں پھنس گئے تھے۔

ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد شہر کے شمس آباد ایرپورٹ پر وندے بھارت فلائٹ نے لینڈنگ کی۔ 9مئی سے 15مئی تک ایرانڈیا کی جانب سے امریکہ سے ہندوستان کے لئے سات نان شیڈول کمرشیل فلائٹس چلائی گئیں تاکہ ہندوستانی باشندوں کی واپسی کے سلسلہ میں سہولت پہنچائی جا سکے۔
ایرانڈیا کی فلائٹ 14مئی کو نئی دہلی/حیدرآباد کے لئے نیوجرسی سے 121مسافرین کے ساتھ روانہ ہوئی تھی۔ اس سے قبل امریکہ سے ہندوستان کے لئے پانچ نان شیڈول کمرشیل فلائٹ آ چکی ہیں۔
پہلی فلائٹ نے سان فرانسسکو سے گزشتہ ہفتہ کو ممبئی اور حیدرآباد کے لئے اڑان بھری تھی۔ اس طیارہ کی آمد سے پہلے ہی ایرپورٹ کے تمام علاقہ کو جراثیم سے پاک بنایاگیا۔ ان تمام مسافرین کو 14دنوں کے لئے الگ تھلگ کر دیاگیا ہے۔