بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ملک کی مشہور و معروف دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ میں 'علماء نظامیہ آرگنائزیشن' کے علماء نے موجودہ حالات پر ایک پریس کانفرنس کی۔
حیدرآباد میں جہیز پر خطاب آج اس کانفرنس میں مولانا حافظ سعید توفیق اللہ بخاری نے کہا کہ معاشرہ میں جہیز کے نام پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کو روکنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہے۔
آج نماز جمعہ سے قبل علماء کا جہیز کے لین دین پر خطاب ہوگا بھارت کے مختلف ریاستوں کے مساجد میں جہیز کی لعنت ختم کرنے پر خطابات کیے گئے ہیں اور علماء کرام نے اپیل کی ہے کہ جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، علماء کرام نے کہا کہ اس لعنت نے معاشرہ کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔
حیدرآباد میں جہیز پر خطاب آج اس موقع پر جامعہ نظامیہ کے عظیم سپوت اور عثمانیہ یونیورسٹی کے سابق صدر شعبۂ عربی پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالمجید صاحب نظامی نے کہا کہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر شرعی شادیوں کا بائیکاٹ کریں۔
'جہیز کو روکنے کے لیے متحدہ کوششیں کی جائیں' انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں نکاح کو آسان بنانے کا حکم ہے اس لیے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ شادیوں میں فضول خرچی نہ کریں اور سنت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے سادگی سے نکاح کریں۔