سنہ 2012 میں متحدہ آندھراپردیش اور موجودہ ریاست تلنگانہ کے کال پر بغیر اجازت سیاسی ریلی منعقد کرنے اور انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرنے کا وجئے لکشمی اور شرمیلا پر الزام ہے۔
جگن کی والدہ کو خصوصی عدالت کا سمن - جگن موہن ریڈی کو بھی غیر قانونی اثاثے جات سے متعلق
وائی ایس آرکانگریس کی اعزازی صدر اور وزیر اعلی آندھراپردیش جگن موہن ریڈی کی والدہ وجئے لکشمی اور ان کی ہمشیرہ شرمیلا کو تلنگانہ کی ایک خصوصی عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔

جگن کی والدہ اور ہمشیرہ کو خصوصی عدالت کا سمن
اس سلسلے میں خصوصی عدالت نے وزیراعلی آندھراپردیش کی والدہ اور ہمشیرہ کو 10 جنوری کو حاضر عدالت ہونے کا حکم دیا ہے۔
ان کے علاوہ سابق رکن اسمبلی کنڈا سریکھا اور ان کے خاوند کنڈا مرلی کو بھی عدالت نے سمن جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ 10 جنوری کو وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کو بھی غیر قانونی اثاثے جات سے متعلق کیس میں حیدرآباد کی سی بی آئی عدالت میں حاضری دینا ہے۔