اردو

urdu

ETV Bharat / city

قاتل بیٹا ماں کا کٹا ہوا سر لے کر فرار - ملزم ماں کے کٹے ہوئے سر کے ساتھ وہاں سے فرار

اپنی گرفتاری کے خوف سے ملزم ماں کے کٹے ہوئے سر کے ساتھ وہاں سے فرار ہوگیا۔ مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

son kills
son kills

By

Published : Oct 24, 2020, 1:31 PM IST

تلنگانہ میں ایک دل دہلا دینے واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ناخلف بیٹا نے ماں کا قتل کرکے اس کا کٹا ہوا سر لے کر فرار ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سراسیمگی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے سنگوتم گاؤں میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول 60 سالہ چندرما کو دو بیٹے تھے۔ اس کا بڑا بیٹا گاؤں میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ مقیم تھا جبکہ اس کا چھوٹا بیٹا 45 سالہ راملو اپنی بیوی سے علیحدگی کے بعد اپنی ماں کے ساتھ مقیم تھا۔

وہ شراب کا عادی تھا اور رقم کے لئے اپنی ماں سے اصرار کرتا تھا۔ گذشتہ شب راملو حالت نشہ میں گھر واپس آیا اور اس نے ماں سے رقم دینے کا مطالبہ کیا۔ جب ضعیف ماں نے رقم دینے سے انکار کیا تو ملزم نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا اور اسی دوران اس نے درانتی سے وار کرکے ماں کو ہلاک کردیا۔

اپنی گرفتاری کے خوف سے ملزم ماں کے کٹے ہوئے سر کے ساتھ وہاں سے فرار ہوگیا۔ مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details