تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مادھاپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 25 سالہ سافٹ ویر ڈیولپر ہلاک ہوگیا۔
یہ حادثہ کل شب مادھاپور کے سائبر ٹاورس جنکشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی گاڑی نے اس کو ٹکر مار دی۔