تلنگانہ میں 31 مارچ تک اسکولز پبلک ہالز سنیما ہالز اور تفریح گاہ کو بند کر دیا گیا ہے-
کورونا وائرس کے کیسز دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔اس کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے 31 مارچ تک تمام سرکاری نجی اسکولز اور تفریح گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
تاریخی مکہ مسجد ،چارمینار، قلعہ گولکنڈہ، گنبدان قطب شاہی، کو بند کر دیا گیا ہے- تفریح کے لیے ملک و بیرون ملک سے سیاح حیدرآباد آتے ہیں۔ سیاحوں کی آمد سے مقامی لوگوں کا کاروبار اچھا ہوتا ہے۔ مگر کورونا وائرس اور بند کی وجے چھوٹے کاروباری متاثر ہو رہے ہیں-