اردو

urdu

ETV Bharat / city

گولی مار کر خودکشی کی کوشش - آوٹر رنگ روڈ

حیدرآباد میں آوٹر رنگ روڈ پر مرسڈیز کار میں ایک نوجوان کو خون میں لت پت پایا گیا، جو امریکی کنسلٹنیسی کا مالک بھی ہے۔

گولی مار کر خودکشی کی کوشش

By

Published : Jul 4, 2019, 11:23 PM IST

جنوبی ریاست حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ ایک دک سوز واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے پر ایک نوجوان نے مرسڈیز بینج کار میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

گولی مار کر خودکشی کی کوشش

واضح رہے کہ آج سہ پہر یہ واقعہ نارسنگی پولیس سٹیشن کے میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس نے لال رنگ کی مرسڈیز بینز کار میں ایک نوجوان کو خون میں لت پت پایا، کار میں ہی ریوالور اور سیل فون پایا گیا۔

پولیس نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں رائے درگم تھانہ علاقے کے کیئر ہسپیال منتقل کردیا جہاں نوجوان زیر علاج ہے جبکہ نوجوان کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کی شناخت مان صاحب ٹینک کے فیضان احمد کے طور پر ہوئی ہے جو ایک امریکی کنسلٹنیسی کا مالک بھی ہے۔

ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ مالی خسارے کے باعث فیضان نے خود کشی کی کوشش کی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارسنگی وینکٹیشورا راؤ نے بتایا کہ خودکشی کی کوشش کی مکمل وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے، جبکہ نوجوان کے پاس موجود ریوا لور کے متعلق بھی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس اس کی بھی جانچ کررہی ہے کہ برآمد ریوالور لائسنس یافتہ ہے یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details