اردو

urdu

ETV Bharat / city

مانو ایمپلائز ویلفیئراسوسی ایشن کے نئے صدر کا انتخاب

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مانو ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن (میوا) کے انتخابات 11 جنوری کو منعقد ہوئے۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل 12 جنوری کو مکمل کیا گیا۔

By

Published : Jan 13, 2021, 4:35 PM IST

Sheikh Naveed Manuu elected President of Employees Welfare Association
شیخ نوید مانو ایمپلائز ویلفیئراسوسی ایشن کے صدر منتخب

ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد عبدالعظیم کے مطابق مانو ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن (میوا) کے انتخابات میں شیخ نوید صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ بداوتھ بکھشاپتی، نائب صدر، محمد شاہنواز علی قریشی؛ جنرل سکریٹری، رزاق شریف؛ جوائنٹ سکریٹری، محمد عارف؛ سکریٹری؛ سید یوسف رضوی، آرگنائزنگ سکریٹری اورایس ایم محمد فرحت اللہ، خازن کے عہدے پر منتخب ہوئے۔

ان کے علاوہ سید غوث، محمد جاوید اور ایم اے قیوم بابا کا اراکین کے طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے فاتح اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ انتخابات کے انعقاد میں اراکین الیکشن کمیٹی جناب جمیل احمد، ڈاکٹر شبانہ قیصر، ڈاکٹر ڈوڈا سیشو بابو نے تعاون کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details