حیدرآباد کی تاریخی شاہی مسجد - شاہی مسجد مکہ مسجد کے مقابل بہت چھوٹی ہے
حیدرآباد میں واقع شاہی مسجد کا قدیم اور خوبصورت مساجد میں شمار ہوتا ہے- 1924ء میں آصف جاہی سلطنت کے ساتویں نظام میر عثمان علی خاں بہادر نے اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا، 1933ء میں مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔
حیدرآباد کی تاریخی شاہی مسجد
اُس وقت سٹی امپرومنٹ بورڈ کے ذریعے اس مسجد کی تعمیر کروائی گئ تھی جہاں نظام میر عثمان علی خان بہادر اور ان کے مصاحب نماز جمعہ ادا کیا کرتے تھے-
مسجد کے اندرونی حصہ میں 100 مصلی نماز ادا کرتے ہیں اور بیرونی حصہ میں پانچ ہزار مصلّی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں - یہ مسجد فن تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے، میناروں اور گنبد کی نزاکت قابل دید ہے گنبد کے ہر حصے پر خوبصورت نقاشی کی گئی ہے۔
حیدرآباد کی تاریخی شاہی مسجد